RPO Sargodha Afzaal Ahmed Kauser hold crime meeting/Open Katchery at Bhakkar

امن و امان کی صورتحال اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر نے ضلع بھکر کا دورہ کیا۔ آر پی او سرگودہا نے میٹنگ ہال ڈی پی او آفس میں جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ اس دوران انھوں نے ضلع کے اوور آل کرائم کا انفرادی طور پر جائزہ لیا اور سنگین مقدمات کی پراگرس کے متعلق استفسار کیا۔ کرائم کی صورت حال اور سد باب کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے ہر ایس ایچ او سے تفصیلات لی گئیں۔ مقدمات میں مطلوب ملزمان اور اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کی جلد گرفتاری کیلئے تاکید کرتے ہوئے آر پی او سرگودہا نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو حکم دیا کہ اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ پٹرولنگ کے نظام کو مزید موثر و جامع بنایا جائے۔ ڈی پی او بھکر فیصل گلزار نے گزشتہ روز اندھے قتل کے مجرم کی گرفتاری کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر آر پی او سرگودہا نے ایس ڈی پی او کلوکوٹ محمد عثمان وڑائچ اور دیگر ٹیم کی کارکردگی کو سراہااور ڈی پی او بھکر کی سپرویژن پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Tuesday, December 24, 2019